میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم والوں نے قانون ہاتھ میں لیاتوکارروائی ہوگی ،شیخ رشید

پی ڈی ایم والوں نے قانون ہاتھ میں لیاتوکارروائی ہوگی ،شیخ رشید

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے اسلام آباد آئیں گے تو احسن طریقے سے معاملے کو دیکھا جائے گا،پی ڈی ایم قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گی تو ہماری طرف سے بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی،پاکستان کو سرحدوں سے نہیں اندر کی سازشوں سے خطرہ ہے، ای وی ایم ہی ایک ذریعہ ہے جس سے انتخابات میں دھاندلی کو روکا جاسکتا ہے، توقع ہے اتحادی انتخابی اصلاحات کے قانون کے حق میں ووٹ دیں گے،جرائم پر قابو پانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، پولیس پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اسلام آباد میں دسمبر سے پہلے اپنی فرانزک لیبارٹری کا کام شروع ہوجائے گا۔ پیر کو پولیس لائن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات بہتر طریقے سے طے پا جائیں گے اور پی ڈی ایم جب اسلام آباد آئے گی تو پولیس ان سے احسن طریقے نمٹے گی اگر وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں تو ان کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں لیکن ہمیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔وزیرداخلہ نے سابق چیف جسٹس کے حوالے سے کیے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ تمام وزراتوں کی جوابدہ نہیں ہے، تو ان وزارتوں سے متعلق سوالات ان کے وزرا سے کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میرے ماتحت 26 محکمے مجھ سے اس ہی حوالے سے بات کریں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اس انتخابی اصلاح کو ووٹ دیں۔شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران کے مناظر ہیں لوگ اپنے بچے بیچ رہے ہیں ہمیں اپنے پڑوسیوں کاخیال رکھنا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں