میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان سپر لیگ ،ملتان کو شکست،لاہور قلندرز پہلی بار فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان سپر لیگ ،ملتان کو شکست،لاہور قلندرز پہلی بار فائنل میں پہنچ گئی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر پہلی بار لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی۔لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 183 رنز کا ہدف دیا تاہم ملتان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 157 رنز بناسکی اور یوں اسے 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے تمیم اقبال اور فخرزمان نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا تاہم 46 کے مجموعی اسکور پر تمیم آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ویزے اور فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقرہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویزے نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ فخرزمان 46 اور تمیم اقبال 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر 2 وکٹیں جب کہ ایڈم لتھ، سہیل تنویر، محمد الیاس اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔لاہور قلندر کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز جارحانہ رہا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنے تاہم ذیشان اشرف 12 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ایلمنیٹر میں کامیاب ہونے والی ٹیم فائنل میں کراچی کنگز سے مقابلہ کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں