میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ کا پیرس معاہدے سے دستبردارہونے کااعلان،دنیابھرکی مذمت

ٹرمپ کا پیرس معاہدے سے دستبردارہونے کااعلان،دنیابھرکی مذمت

منتظم
هفته, ۳ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


ٹرمپ انتظامیہ مستقبل کو مسترد کر رہی ہے،فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی،اقوام متحدہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس عالمی ماحولیاتی معاہدے سے نکلنے کا اعلان کردیا ،ادھرامریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پیرس ماحولیاتی معاہدہ 2015 سے نکلنے کے اعلان کی دنیا بھر میں مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس عالمی ماحولیاتی معاہدے سے نکلنے کا اعلان کردیا،سابق امریکی صدر براک اوباما جنھوں نے پیرس معاہدے کی منظوری دی تھی نے ٹرمپ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ مستقبل کو مسترد کر رہی ہے۔وائٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اس معاہدے سے نکل رہا ہے کیوں کہ اس میں شامل شرائط کی وجہ سے اس پر اقتصادی بوجھ پڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں واشنگٹن کی جانب سے کیے جانے والے یہ ایک ایسے معاہدے کی مثال ہے جس میں دوسرے ممالک کا فائدہ ہے اور وہ امریکا کے لیے ’منصفانہ‘ شرائط کے ساتھ دوبارہ معاہدے کا حصہ بننے کے لیے مذاکرات کا آغاز کریں گے۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیریش کے ترجمان نے کہا کہ یہ بڑی مایوس کن بات ہے جب کہ یورپی یونین نے اسے دنیا کے افسوس ناک دن قرار دیا ہے۔کینیڈا کی ماحولیات کی وزیر کیتھرین میکینا کا کہناتھا کہ کینیڈا کو ٹرمپ کے اس فیصلے سے ’بہت مایوسی‘ ہوئی ۔فرانس، جرمنی اور اٹلی کے سربراہان نے ایک مشترکہ بیان میں اس معاہدے سے متعلق امریکا سے دوبارہ کسی قسم کے مذاکرات کرنے کو مسترد کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں