میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات

بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر جاوید اختر نے لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی ۔ گورنر پنجاب سے ملاقات میں شبانہ اعظمی اور جاوید اختر نے کہا کہ وہ پیار اور محبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر رابطے ہونے چاہئیں ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان ہمسائیہ ملکوں سے برابری کی سطح پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔ ثقافتی وفود کے تبادلے سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا مواقع ملتے ہیں اس موقع پر سلیمہ ہاشمی بھی موجود تھیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں