میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک، ڈائریکٹر جنرل حزب اللہ بھٹو کا سسٹم متحرک

محکمہ لائیو اسٹاک، ڈائریکٹر جنرل حزب اللہ بھٹو کا سسٹم متحرک

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، ڈائریکٹر جنرل حزب اللہ بھٹو کا سسٹم متحرک، فرنٹ مین ستار سومرو کے ذریعے وصولیاں، ستار سومرو کلرک بھرتی ہوئے، غیرقانونی طور پر ترقی پا کر گریڈ 18 میں پہنچ گئے، حزب اللہ بھٹو بھی نیب اور اینٹی کرپشن میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات میں زیر تفتیش، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی آفیس میں ڈائریکٹر جنرل کی آشیرباد سے سسٹم متحرک ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ستار سومرو دی جی حزب اللہ بھٹو سسٹم کے سرغنہ ہیں جبکہ اکائونٹنٹ راجا سومرا و دیگر بھی سسٹم کا حصہ ہیں، کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں موجود ڈپٹی ڈائریکٹرز و ایڈینشل ڈائریکٹرز سے کوارٹر بجٹ کی مد میں بھاری وصولیاں ستار سومرا کے ذریعے کی جا رہی ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک حیدرآباد کی تمام آفیسز میں تقرریوں و تبادلوں کے اختیارات بھی ستار سومرو کو دئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق ستار سومرو کلرک بھرتی ہوئے اور اسے غیرقانونی طور پر ترقیاں دے کر گریڈ 18 میں پہنچا دیا گیا، ستار سومرا گزشتہ کئے سال سے ڈائریکٹر جنرل آفیس میں سیاہ وہ سفید کے مالک ہیں، واضع رہے کہ ڈائریکٹر جنرل کے عھدے پر براجمان حزب اللہ بھٹو اربوں روپے کی کرپشن میں نیب اور اینٹی کرپشن میں جاری تحقیقات میں زیر تفتیش ہیں، دوران سیلاب حزب اللہ بھٹو نے قواعد و ضوابط کے خلاف 34 کروڑ روپے کی ویکسین پوری سندھ میں خریداری دکھائی تھی جس پر آڈٹ رپورٹ میں کاروائی کی سفارش بھی کی گئی تھی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں