میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں پھر اضافے کا امکان

ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں پھر اضافے کا امکان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے قیمت بڑھانے کے لیے درخواست دے دی۔ سی پی پی اے (سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا (نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی) میں درخواست جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ 26 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی اس لیے قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں 12 ارب 52 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 126 ارب روپے رہی، گزشتہ ماہ فرنس ا?ئل سے 34 روپے 61 پیسے میں فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی، گیس سے 10 روپے 74 پیسے فی یونٹ، ایل این جی سے 26 روپے 3 پیسے فی یونٹ اور کوئلے سے 17 روپے 92 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق درخواست کی سماعت 26 اکتوبر کو کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں