میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا بلدیاتی الیکشن التوا کیلئے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط

سندھ حکومت کا بلدیاتی الیکشن التوا کیلئے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت سندھ نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ درخواست ہے کراچی میں بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی کردیے جائیں،چاہتے ہیں انتخابات امن و امان کی صورت حال کے بغیرشفاف طریقے سے کرائے جاسکیں۔سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کاسب سے زیادہ آبادی والا ڈویژن ہے اور شہر کی آبادی تقریبا صوبہ بلوچستان کے برابر ہے۔مراسلے میں کہا ہے کہ کراچی میں انتخابات کیدوران وسیع انتظامات کی ضرورت ہے، لوکل گورنمنٹ الیکشن کے لیے تقریبا 5 ہزارپولنگ اسٹیشنزقائم کییجائیں گے، تقریبا 1305 کو انتہائی حساس اور 3688 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔خط میں کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے 39،293 پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہوگی، مجموعی طور پر22،507 پولیس اہلکارموجودہیں ،16،786اہلکاروں کی کمی ہے۔ٓسندھ حکومت کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا کہ کراچی پولیس کوسیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اضافی مدد فراہم کرنی پڑی،آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد کراچی کے مختلف اضلاع میں منتقل ہوگئی ہے ، ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی تعیناتی بھی ضروری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں