میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں پاک وج کے ساتھ کھڑا ہوں، ریاست شریف خاندان کو بچارہی ہے، عمران خان

میں پاک وج کے ساتھ کھڑا ہوں، ریاست شریف خاندان کو بچارہی ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ/ مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست شریف خاندان کو بچارہی ہے میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف مافیا کی کوشش ہے کہ ان پر فرد جرم عائد نہ ہو کیونکہ ان پر فرد جرم عائد ہوگئی تو ان کے 300ارب منجمند ہوجائیں گے آصف زرداری کی شکل ہی ڈاکو والی ہے تحریک انصاف ملک میں انصاف کا نظام لائے گی ہم قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے ن لیگ عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لگتا ہے ہمیں ایک بار پھر سڑکوں پر آنا پڑے گا پاکستان میں آج کل دو طرح کی سیاست ہورہی ہے آج کل لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے سیاست میں آتے ہیں اقتدار میں آکر اپنی ذات کیلئے پیسے بنانا کرپشن ہے آج ہم مقروض ہیں سبز پاسپورٹ کی دنیا میں عزت نہیں شریف خاندان کی سیاست کا مقصد اقتدار میں آکر اپنی ذات کیلے پیسے بنانا ہے بمبینوسینما میں ٹکٹ بچنے والے آج ارب پتی ہیں ان کے اربوں ڈالرز ملک سے باہر پڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوا ر کے روز اسلام آباد میں پارٹی کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے آصف زرداری اور نواز شریف ٹیلنٹ کو آگے نہیں آنے دے رہے آج پاکستان کو ایک نئی سیاست کی ضرورت ہے تحریک انصاف قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتی ہے لوگ کہتے تھے کہ قائد اعظم اپنی ذات کیلئے پاکستان بنانا چاہتے ہیں قائد اعظم نے پاکستان مسلمانوں کیلئے بنایا آج بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو سمجھ آگئی ہے کہ قائد اعظم نے پاکستان کیوں بنایا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا گیا نواز شریف نے صرف تین سو ارب ہی تو چوری کئے ہیں تین سو ارب کا جواب شریف خاندان کو دینا ہوگا عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ایل این جی پر چار سال ضائع کردیئے ہم میرٹ کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو آگے لیکر جائیں گے اسٹیک ہولڈرز کو میرٹ پر یقین نہیں اداروں پر کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں لوگوں نے اپنی ذات کے لیے پاکستان کو آگے نہیں بڑھنے دیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے چار دن جی ٹی روڈ پر لگا دیے اور کہتے رہے کہ مجھے کیوں نکالا اس سے پتہ چلتا ہے کہ بڑے آدمی کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہم نے صوبائی نظام ٹھیک کیا ہے کے پی کے پولیس سیاسی نہیں کسی پر جھوٹی ایف آئی آر نہیں کاٹی جاتی انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا تکبر دیکھنے والا تھا جے آئی ٹی سے باہر آکر کہتے تھے کہ جے آئی ٹی نے ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دیا پی ٹی آئی کی حکومت آئیگی تو غربت کے خاتمے کیلئے چینی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا وزیر خزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اس سے بڑی شرمناک بات کیا ہوگی ہمارے کے پی کے میں اسٹیٹس کو جنگ چل رہی ہے پی ٹی آئی میں آگے وہ لوگ آئیں گے جو ملک کیلئے سوچیں گے ہمیں دوستیاں اور رشتہ داریاں نہیں میرٹ کا نظام لانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے جلسے میں قیمے کے نان کا لالچ دیکر لوگوں کو بلایا جاتا ہے ہم نے سیاست میں نیا ٹرینڈ متعارف کرایا لوگ خود ہمارے جلسے میں آتے ہیں تحریک انصاف کے جلسوں نے سیاست کا کلچر تبدیل کردیا ہے کسی پارٹی کو اتنی شہرت نہیں ملی جتنی تحریک انصاف کو ملی دیگر پارٹیوں کی لیڈر شپ ان پڑھ تھی ان کو سوشل میڈیا کا پتہ ہی نہیں تھا پہلے ٹکٹ دینے کیلئے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر لاتے تھے اب خود بخود آتے ہیں انہوں نے کہا کہ غربت ختم ہونے سے قوت بڑھتی ہے جب غربت ختم ہوجاتی ہے تو قوم سڑکیں خود ہی بنا لیتی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے کہا تھا کہ وہ عدالتی فیصلہ مانیں گے اب نہیں مان رہے ہیں مافیا کو جمہوریت کی فکر نہیں انہیں اپنے پیسے کی فکر ہے انہیں معلوم ہے کہ ان پر فرد جرم عائد ہوگئی تو بیرون ملک پڑا تین سو ارب منجمند ہوجائے گا سریف مافیا کی کوشش ہے کہ انہیں منی لانڈرنگ کی سزا نہ ملے احسن اقبال سب سے بڑا فراڈ ہیں ان سے بڑا فراڈی کوئی نہیں دیکھا ہے آصف زرداری کچھ چھپانے کی کوشش نہیں کرتے ان کی شکل سے ہی لگتا ہے کہ وہ بڑے ڈاکو ہیں دنیا میں کوئی قانون نہیں جس میں ایک مجرم پارٹی کا صدر بن جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں