پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
جرات ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں نگران وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے کا اضافہ کردیا، مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے کوئی میکنزم نہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔