میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز نااہلی کیس کافیصلہ محفوظ، کل سنایا جائیگا

مریم نواز نااہلی کیس کافیصلہ محفوظ، کل سنایا جائیگا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو منگل کو 11 بجے سنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن میں مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل حسن مان رائے نے کہا کہ سیکشن 203 کو آرٹیکل 62 اور 63 کے ساتھ ملا کر پڑھ جائے ، حسن نواز پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عہدے سے اسی اصول پر فارغ ہوئے ، جو شخص رکن پارلیمنٹ بننے کیلئے نااہل ہے وہ پارٹی عہد یکیلئے بھی نااہل ہے ، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ سیکشن 203 ایک شخص کو فائدہ پہنچانے کیلئے بنایا گیا۔وکیل (ن) لیگ نے کہا کئی پارٹیوں کا سربراہ صدر ہوتا ہے کچھ کا چیئرمین یا امیر، مگر اصل چیز تو اختیار اور طاقت ہے جو نائب صدر کے پاس نہیں، سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں ہر جگہ پارٹی سربراہ کا ذکر کیا، تحریک انصاف رہنمائوں کی پٹیشن مسترد کی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں