میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے اضافہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوگیا ۔پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر 156.19 سے بڑھ کر 156.40 روپے پر کاروبار کیا ۔یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے ، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161روپے کا ہوگیا۔اگست 2019میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں