(محکمہ صحت )میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال ودیگر پر بدعنوانی کا الزام
شیئر کریں
ادارہ انسداد رشوت ستانی نے کروڑوں روپے کی خردبرد سے متعلق چھان بین شروع کردی
ڈاکٹرسکندر اقبا ل ، اکاؤنٹ آفیسر وہاب یوسفانی ، اسٹورکیپر منصور علی کو نوٹس جاری کردیے
محکمہ صحت سندھ کے ماتحت سروسز اسپتال کراچی میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن، اینٹی کرپشن نے ایم ایس، اکائونٹنٹ وہاب یوسفانی اور دیگر کے خلاف انکوائری جاری۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے ماتحت سروسز اسپتال کراچی میں کورونا وائرس کے دوران سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کے مبینہ غبن پر اینٹی کرپشن میں انکوائری جاری ہے، اینٹی کرپشن نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سروسز اسپتال ڈاکٹر سکندر اقبال، اکائونٹنٹ وہاب یوسفانی اور اسٹور کیپر منصور علی خان کو نوٹس جاری کر کے پیش ہونے اور ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی، انکوائری افسر نے سال 2022 سے سال 2024 تک کی بجٹ اور اخراجات، کورونا وائرس کے میڈیکل آکسیجن گیس ٹینک، گیس سلینڈرز، 2 سال کے دوران خرید کئے گئے میڈیکل آکسیجن گیس اور گیس سلینڈرز، ٹھیکے اور ورک آرڈر، ٹھیکیدار کو ادائیگیوں کے بلز اور ووچرز، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ اور اکائونٹنٹ وہاب یوسفانی کی تفصیلات طلب کی، اینٹی کرپشن میں سروسز اسپتال کراچی کے فنڈز میں مبینہ کرپشن پر رکارڈ کی چھان بین جاری ہے، انکوائری افسر نے ایم ایس ڈاکٹر سکندر اقبال، اکائونٹنٹ وہاب یوسفانی اور اسٹور کیپر منصور علی خان کو پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کئے۔


