میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الطاف حسین کا راستہ روکنے کیلئے پی ایس پی ونگ متحرک

الطاف حسین کا راستہ روکنے کیلئے پی ایس پی ونگ متحرک

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایم کیو ایم لندن الطاف حسین کا راستہ روکنے کیلئے پیپلزپارٹی سے زیادہ ایم کیو ایم پاکستان کا پی ایس پی ونگ بھرپو ر انداز میں متحرک ہوگیا ہے اس حوالے سے ایم کیو ایم لندن الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفی عزیزآبادی نے اپنے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے ایم کیو ایم پاکستان کے پی ایس پی ونگ کے ذمہ داران پر الزام عائد کیا ہے کہ مہاجر غداروں کایہ ونگ کورنگی کی کامیاب ریلی کے بعد بوکھلاگیا ہے اور اپنے سرپرستوں کے ذریعہ ایم کیو ایم الطاف حسین کے کارکنوں کی فہرستیں بنا کر انہیں دے رہا ہے اور ان کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائی کر رہا ہے دوسری جانب ایم کیو ایم لندن کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی اور گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے ہفتہ کے روز لندن میں پاکستان ہائی کمشن کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر کارکنان ایم کیو ایم کے جھنڈے اور بانی متحدہ کی تصاویر اور مختلف نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے کارکنان اس دوران جئے الطاف حسین جئے مہاجر اور مہاجروں کے غداروں کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں