میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر، وزیراعظم عمران خان کی قوم کو عید مبارک

صدر، وزیراعظم عمران خان کی قوم کو عید مبارک

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

ملک بھر میں عید کے اعلان کے بعد صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر پر مبارکباد دی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کا مقصد مسلمانوں میں اتحاد، اخوت اور ایثار کو فروغ دینا ہے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں خوشیوں سے بھرپور دن عطا کیا۔ عیدکی حقیقی مسرت ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شریک کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حقیقی مسرت ضرورت مندوں کو خوشبوں میں شریک کرنے سے حاصل ہوتی ہے، حکومت نے ملکی خوشحالی کے لیے درست سمت میں سفر کا آغاز کر دیا، ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عید کی حقیقی مسرت ضرورت مند عزیزو اقارب کوخوشیوں میں شریک کرکے ہی حاصل ہوسکتی ہے، یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم اسلام کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہوں۔ بخل، حسد، لالچ اور نفرت جیسے منفی رجحانات کے بجائے سخاوت پر مبنی جذبہ کو فروغ دیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے صحیح سمت میں سفر کا آغاز کردیا۔ ہم وطن کو مشکلات سے نکال کر ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست میں ڈھالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو امن، ترقی و خوشحالی کا مثالی گہوارہ بنائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا گہوارہ جس کو دیکھنے کے لیے ہم سب کی نگاہیں منتظر ہیں۔ اللہ تعالی آج کے دن کو تمام لوگوں کے لیے خوشی و مسرت کا دن بنائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں