میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم آباد میں غیرقانونی قائم اسکول کی گلی پر قبضے کی کوشش، رہائشی عدالت پہنچ گئے

ناظم آباد میں غیرقانونی قائم اسکول کی گلی پر قبضے کی کوشش، رہائشی عدالت پہنچ گئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ میں ناظم آباد نمبر 2میں غیرقانونی اسکول قائم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ گلی پر بھی قبضہ کر کے اسکول میں شامل کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2میں غیرقانونی اسکول قائم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ناظم آباد نمبر 2 کے رہائشی علاقے میں اسکول قائم کیا گیا، اب گلی پر بھی قبضہ کر کے اسکول میں شامل کیا جارہا ہے۔عدالت نے کہا کہ درخواست میں اسکولز ایجوکیشن، اینٹی انکروچمنٹ کو فریق بنایا جائے، ترمیمی درخواست دائر کریں پھر کارروائی کا حکم دیں گے۔اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہر جگہ شکایت کی مگر کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں