میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا سندھ بلڈنگ ، گلبرگ میں نقشوں کی منظوری کے بغیر تعمیر ،محصولات کا نقصان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ،کچی آبادیوں کی تمام تر تفصیلات 10دن میں طلب حیدرآباد آغاخان ہسپتال کی غفلت ، زندہ بچی کو مردہ ہونے کی سند جاری سندھ بلڈنگ چمتکار ، رہائشی پلاٹ پر کے ایف سی کو کمر شل تعمیرات کی منظوری پرائیوٹ سیکریٹری ٹو سی ایم ،سلیم باجاری کا بیٹا ارسلان بے لگام ، قانونی چارہ جوئی سے محفوظ عمران خان سے متعلق امریکی نمائندگان کاخط اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ، پاکستانی پارلیمنٹیرینز کا وزیر اعظم کو خط جسٹس فائز سے بدتمیزی کے حامی نہیں مگر عوام کے غصے کو سمجھیں،علی محمد خان سلمان اکرم راجہ کی شیر افضل مروت کو وارننگ عمران خان جن سہولیات کے حقدار ہیں فراہم کریں ، اسلام آباد ہائیکورٹ پی آئی اے نجکاری ، 85؍ارب کی جگہ ایک بڈر کی صرف 10 ارب کی بولی ،واحد بڈر کی بولی پر قہقے

ای پیج

e-Paper
امداد لینے کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،104شہید،760زخمی

امداد لینے کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،104شہید،760زخمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

غزہ میں امداد لینے کے لیے میدان میں جمع ہونے والے فسطینی خواتین اور بچوں پر اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ میں 104 افراد شہید اور 760 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے کی شمالی غزہ میں امدادی سامان کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 104 فلسطینی شہید اور 760 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں سے اکثریت کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ امدادی سامان سے لدے ٹرک جیسے ہی غزہ میں داخل ہوئے۔ امداد کے لیے منتظر شہری ٹوٹ پڑے اور اس دھکم پیل میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور ہلاکتوں کی تردید کی۔ادھر مقامی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ امداد لینے کے لیے ٹرک کا گھیراو کرنے والے فلسطینیوں کو قریب آنے پر اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست گولیاں ماریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں