میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت سندھ کا کراچی میں سندھ سیف سٹی منصوبے کا لالی پاپ

حکومت سندھ کا کراچی میں سندھ سیف سٹی منصوبے کا لالی پاپ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

حکومت سندھ کا کراچی میں سندھ سیف سٹی منصوبے کا لالی پاپ ، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 10 ارب روپے کا سیف سٹی منصوبہ ایک بار پھر شامل کرکے 4 ارب 50 کروڑ روپے مختص کردیئے، رواں مالی سال میں منصوبے کی فزیبلٹی بھی نہیں ہوسکی، منصوبہ 12 سال سے التوایٰ کا شکار۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈکیتی، چوری اور امن امان کی مخدوش صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے کراچی میں 10 ہزار کیمرے نصب کرکے سندھ سیف سٹی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا لیکن پیپلز پارٹی کی تیسری حکومت کی مدت ختم ہورہی اور منصوبہ پر عملدرآمد ممکن نظر نہیں آرہا، حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک بار پھر سندھ سیف سٹی منصوبہ شامل کیا ہے ، 10 ارب روپے کا منصوبہ سال 2025 میں مکمل کرنے کی پیشگوئی ہے ، منصوبے کے لئے آئندہ مالی کی بجٹ میں 4 ارب 50 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں اور بجٹ دستاویز میں تحریر کیا گیا ہے سندھ سیف سٹی منصوبے میں 45 فیصد پیش رفت کی جائے گی لیکن وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے محکمہ داخلا کے منصوبے کی عملی صورت نظر نہیں آتی کیونکہ رواں مالی سال یا سال 2022-23 کے دوران بھی منصوبے کے لئے 2 ارب 25 کروڑ روپے مختص کئے گئے لیکن سندھ سیف سٹی منصوبے پر عملدرآمد شروع نہ ہونے کے باعث رقم جاری ہی نہیں کی گئی ، دلچسپ بات یہ ہے کہ منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیارکرنے کے لئے رواں مالی سال میں 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے لیکن فزیبلٹی رپورٹ بھی نہیں بن سکی اور 50 لاکھ روپے بھی حکومت سندھ کے خزانے میں تاحال جمع ہیں، سندھ سیف سٹی منصوبہ سال 2011 میںشروع کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ محکمہ داخلا سندھ نے کراچی میں 2 ہزار مقامات پر 10 ہزار کیمرے لگانے کاسندھ پولیس وڈیو سرویلینس سسٹم کے نام سے منصوبہ سال 2016 میں شروع کیا اور یہ منصوبہ رواں برس جون میں مکمل ہوجائے گا، اس منصوبے کے لئے آئندہ مالی سال میں 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے اورمنصوبے پر 85 فیصد پیش رفت ہوئی ہے، کراچی میں فارینزک لیبارٹری کے قیام کا منصوبہ 5 ارب 42 کروڑ کی لاگت سے سال 2016 میں شروع کیا گیا اور آئندہ مالی سال کے دوران 2 ارب 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، جس سے منصوبے پر 79 فیصد کام مکمل ہوجائے گا، سندھ فارینزک سائنس لیب کو آپریشنل بنانے کے لئے 9 ارب روپے کی اسکیم بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل ہے اور اسکیم کے لئے 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں