میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے انکار، سندھ حکومت مشکل میں پھنس گئی

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے انکار، سندھ حکومت مشکل میں پھنس گئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد نہ کرانے پر ازخود نوٹس کی روزانہ سماعت کرنے کا فیصلہ کرلیا ،نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے از خود نوٹس لیا، جس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔ترجمان کے مطابق ازخود نوٹس کی پہلی سماعت 7 ستمبر کو الیکشن کمیشن کے دفتر میں کی جائے گی، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری بلدیاتی حکومت اور ایڈوکیٹ جنرل کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان سے معاونت بھی طلب کی جائے گی۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے مردم شماری کے اعداد و شمار پر اعتراض کرتے ہوئے فوری بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے انکار کیا اور پارلیمنٹ کے فیصلہ تک بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے معذرت کرتے ہوئے اسے ناممکن قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت 30اگست 2020 کو مکمل ہوچکی ہے، جس کے بعد سے انتظام ایڈمنسٹریٹر اور کشمنر سسٹم کے تحت چلایا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں