مفرور ڈکٹیٹر سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں براہ راست ملوث ہے ، بختاور بھٹو زر داری
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ جون ۲۰۲۲
شیئر کریں
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی وطن واپسی کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفرور ڈکٹیٹر سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں براہ راست ملوث ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے لکھا کہ مفرور ڈکٹیٹر سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں براہ راست ملوث ہے ۔بختاور بھٹو نے کہا کہ مفرور ڈکٹیٹر کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا، ان کی جتنی بھی زندگی بچی ہے اس میں معافی ملے گی اور نہ تاریخ معاف کرے گی۔