میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرائیویٹ اسکو ل مالکان دیوالیہ ہوگئے

پرائیویٹ اسکو ل مالکان دیوالیہ ہوگئے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کے باعث مالی بحران پرائیویٹ اسکول بند ہونا شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پرائیویٹ اسکولز 20 فروری سے بند ہیں۔ 3 ماہ سے زائد عرصے سے اسکول بند ہونے کے باعث والدین بچوں کی اسکول فیس جمع نہیں کروارہے ہیں جس کے باعث اسکول مالکان مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔ اکثر اسکولوں کی عمارتیں کرایہ پر ہیں۔ کسی کا کرایہ ماہانہ 50 ہزار، کسی علاقے میں ایک سے 2 اور 3 لاکھ جبکہ کے ڈی اے چورنگی بلاک اے نارتھ ناظم آباد میں قائم پرائیویٹ اسکولوں کی عمارتوں کا کرایہ ماہانہ 30 سے 40 لاکھ روپے تک ہے۔ اسکولوں کے بھاری کرایوں اور اساتذہ کے ماہانہ تنخواہوں کے لاکھوں روپے کے ماہانہ اخراجات کے باعث پرائیویٹ اسکول مالکان دیوالیہ ہوگئے ہیں اور کراچی کے 15 سے زائد اسکول بند ہوگئے ہیں اور رواں ماہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ 90 سے زائد مزید اسکول بند ہوجائیں گے۔ اسکول مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت نے آن لائن کلاسز کی اجازت دی ہے۔ متوسط طبقے کے افراد کمپیوٹر، انٹرنیٹ کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں اور آن لائن کلاسز میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ صرف اسکولوں میں 20 سے 30 فیصد فیس جمع کروائی جارہی ہے۔ 3 ماہ سے کرائسز میں ہیں۔ حکومت تاجروں کی طرح اسکولوں کیلئے بھی مالیاتی پیکیج کا اعلان کرے ورنہ پرائیویٹ اسکولز کا سسٹم تباہ ہوجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں