میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیارے زحل کے گرد موجود دائروں کے متعلق دلچسپ انکشاف

سیارے زحل کے گرد موجود دائروں کے متعلق دلچسپ انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نظامِ شمسی کے چھٹے سیارے زحل کے گرد موجود دائروں کی عمر اتنی نہیں جتنی سمجھی جاتی ہے۔یونیورسٹی ا?ف کولوراڈو کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور طبعیات دان ساشا کیمپف کی رہنمائی میں ہونے والی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ تقریبا 4.5 ارب سال پْرانے اس سیارے کے گرد موجود غبار کے دائروں کی عمر صرف 40 کروڑ سال ہے۔2004 میں شروع ہونے والے 13 سالہ عمل کو ناسا کے کیسِینی اسپیس کرافٹ میں نصب کوسمک ڈسٹ اینلائزر کا استعمال کرتے ہوئے انجام دیاگیا۔ 2004 سے 2017 کے دوران سائنس دانوں نے زحل کے گرد اڑتی دھول کا معائنہ کیا اور 163 ذرات کے نمونے حاصل کیے۔محققین کا کہنا تھا کہ خلائی اعتبار سے زحل کے گرد موجود دائروں کی عمر اس سیارے کی کْل عمر کے مقابلے میں ا?نکھ کے جھپکے جانے کے مترادف ہے جو کہ ایک نئی دریافت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں