میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بڑی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کیخلاف تحریک کی تیاری شروع کردی

بڑی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کیخلاف تحریک کی تیاری شروع کردی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

بڑی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کیخلاف تحریک کی تیاری شروع کردی گئی جبکہ اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کے ساتھ بہائولپور کوصوبہ بنانے کی حمایت کی ہے ، نئے صوبوں کے حوالے سے حکومت پر غیر سنجیدگی کا الزام عائد کیا گیا ہے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس معاملے کو الجھا رہے ہیں اورپوائنٹ ا سکورنگ کرنا چاہتے ہیں، آئندہ ایک دو ماہ میں حکومت کیخلاف ایک بڑی تحریک بنتی نظر آرہی ہے ، بجٹ سیشن میں اپوزیشن لیڈر قیادت کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ خان نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ہم جنوبی پنجاب صوبے کیلئے تعاون کررہے ہیں لیکن صوبہ بہائولپور کی بھی حمایت کرتے ہیں ، شاہ محمود قریشی اس معاملے کو الجھانا چاہتے ہیں جوکہ نامناسب عمل ہے ۔ حکومت معاملات کو متنازع بنا کر غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے ، معاملے کو الجھانے کی کوشش نہ کی جائے اور شاہ محمود قریشی خواہ مخواہ پریس کانفرنسوں میں لگے ہوئے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے دھاندلی کیخلاف پارلیمانی کمیٹی سے بھی رائے فرار اختیار کی ہے اور اس کمیٹی میں بھی کام کو آگے نہیں بڑھنے دیا گیا اور جان بوجھ کر ایسا کیا گیا اور یہ کمیٹی بھی غیر فعال ہوکر رہ گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن بجٹ سیشن میں اپنی تجاویز پیش کرے گی، اپوزیشن لیڈر ہماری قیادت کریں گے ، سیاسی صورتحال کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عوامی سطح پر سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت کیخلاف آئندہ ایک دو ماہ میں ایک بڑی تحریک بنتی نظر آرہی ہے جلد پیشرفت ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں