میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ، آئل ریفائنریوں کا بھٹہ بیٹھ گیا

ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ، آئل ریفائنریوں کا بھٹہ بیٹھ گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایران سے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی اسمگلنگ سے آئل ریفائنریز میں چھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی۔۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔خط میں ایران سے حکومتی سرپرستی میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا اور بتایا گیا کہ ایران سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے دس ارب روپے ماہانہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ نہ روکی گئی تو ریفائنریز کی توسیع اور اپ گریڈیشن کے منصوبے ناقابل عمل ہوجائیں گے۔ حکومت کو بھی پٹرولیم لیوی۔ کسٹم ڈیوٹی۔ کارپوریٹ اور سپرٹیکس کی مد میں بھی بھاری نقصان ہو رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں