میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان ، فوجی قافلے پر حملہ، 7 جوان شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان ، فوجی قافلے پر حملہ، 7 جوان شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں سات جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ گزشتہ روز ایشام کے علاقے میں کیا، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان وقاص، سپاہی جنید علی، سپاہی اعجاز حسین، وقار احمد، جواد امیر اور ارشد علی شامل ہیں،ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پْرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔قبل ازیں 28 مارچ کو شمالی وزیرستان کے ضلع جھلر فورٹ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔اس سے دو روز قبل سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں