میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت اختیارات کے استعمال میں اپنی ذمہ داریاں نہ بھولے، فردوس عاشق اعوان

سندھ حکومت اختیارات کے استعمال میں اپنی ذمہ داریاں نہ بھولے، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ کے سوا باقی سب نے وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہا،سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ امید کے بجائے موت کا خوف دلا رہے ہیں، سندھ حکومت اختیارات کے استعمال میں اپنی ذمہ داریاں نہ بھولے ،وزیراعلیٰ سندھ بااختیار ہیں، لاک ڈاؤن کریں یا کرفیو لگائیں۔ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی اور صوبائی سطح پر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس میں اقدامات کو مزید موثر بنانے پر حکمت عملی پر غورہوا،کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی کوششوں کی کامیابی کیلئے عوامی تعاون ضروری ہے ،قومی رابطہ کمیٹی نے مشاورت سے فیصلے کیے ۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ لاک ڈاؤن اور تعمیراتی شعبے کے حوالے سے سندھ حکومت کے کچھ تحفظات تھے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبوں کو اختیار ہے کہ وہ جو بہتر سمجھیں فیصلے کریں۔ انہوںنے کہاکہ مشاورتی فیصلوں پر ترجمان سندھ حکومت کا ٹویٹ تقسیم کی کوشش تھی۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو توقع ہوتی ہے کہ لیڈر مشکل وقت میں مسیحا بنے گا۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے نیوز کانفرنس میں امید کی بجائے عوام کو ڈرایا،وزیراعلیٰ سندھ بااختیار ہیں، لاک ڈاؤن کریں یا کرفیو لگائیں۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ اختیارات کے ساتھ مراد علی شاہ کو ذمہ داریاں بھی ادا کرنا ہونگی۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو راشن اور ضروری اشیاء کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ،احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کا مقصد کمزور طبقوں کی بحالی ہے ۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پی ٹی آئی سندھ میں اپوزیشن ہے ، ہم صوبائی حکومت سے تعاون کرنا چاہتے ہیں،احساس کیش ایمرجنسی پروگرام وفاقی حکومت کا اہم اقدام ہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ پریس کانفرنس کی بجائے عملی اقدامات کریں، سندھ حکومت بتائے کہ اربوں روپے کا راشن کہاں تقسیم ہوا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ٹائیگر فورس میں سندھ سے بھی ہزاروں نوجوان شرکت کر رہے ہیں،بلاول بھٹو کو معلوم ہونا چاہیے کہ صحت اور تعلیم کے شعبے صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں