میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی صحت پر ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی کم ہو گئی،مریم اورنگزیب

نواز شریف کی صحت پر ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی کم ہو گئی،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی کم ہو گئی، جن میڈیکل رپورٹس پر تماشہ ہوا وہ حکومت پنجاب کو جمع کرا دی گئیں تھیں۔ مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنے کے حکومتی روئیے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر سیاسی تماشہ کرنے سے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کیا پھر سے مفت شروع ہو گیا ہے ؟ عمران صاحب جن رپورٹس پر سیاسی تماشہ کیا گیا، وہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور نوٹری پبلک، فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس یو کے سے تصدیق شدہ ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب آپ نے نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا، کبھی 14فیصد کی تاریخی مہنگائی اور 2.5فیصد شرح ترقی کا نوٹس بھی لیں ؟ کبھی گیس میں 250فیصد اور بجلی میں 150فیصد اضافہ کا بھی نوٹس لیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں