میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتقام نہیں چاہتا لیکن میرے ساتھ جو ہوا اسکا حساب ہونا چاہیے، نواز شریف

انتقام نہیں چاہتا لیکن میرے ساتھ جو ہوا اسکا حساب ہونا چاہیے، نواز شریف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انتقام نہیں چاہتا لیکن میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا حساب تو ہونا چاہیے کیونکہ قوم کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو معاف نہیں کرسکتا۔لاہور میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ نے مجھے جھوٹے مقدمات سے بری فرمایا ہے کیونکہ میرے خلاف مقدمات میں جان ہی نہیں تھی اور یہ جعلی مقدمات ہماری حکومت ختم کرنے کے لیے بنائے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کیا بگاڑا تھا اس بینچ کا جس نے مجھے سسیلین مافیا کہا، کیا ججز کبھی سسلین مافیا، گاڈ فادر جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ مجھے بطور فرد سزا ملی لیکن اصل سزا تو 25 کروڑ عوام کو ملی۔ جعلی مقدمات کا کھوکھلا پن بھی آپ سب کو معلوم ہوگیا ہوگا، جب پاناما میں کچھ نہ ملا تو اقامہ نکال لیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں