حکومت صرف بیرونی ایجنڈے کو آگے بڑھارہی ہے آفاق احمد
شیئر کریں
مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد سے صدر شوکت اللہ فاروقی کی قیادت میںSUGFکے ایک وفد نے ملاقات کی اورملکی سیاسی صورتحال خصوصاًسندھ اربن ایریاز کے عوام کو درپیش مسائل پر بات کی۔ چیئر مین آفاق احمد نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو بین القوامی مالیاتی اداروں کی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے سے فرصت نہیں،حکومت صرف بیرونی ایجنڈے کو آگے بڑھارہی ہے جسکی وجہ سے مہنگائی میں عوام کچلے جارہے ہیں مہنگائی کے اس نہ رکنے والے طوفان نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے مزید دکھ کی بات یہ ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے بجائے فٹ پاتھوں اور راستوں پر کھانا تقسیم کر کے سفید پو ش عوام کا مزاق اڑایا جارہا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ عوام کے مسائل سے حکومت کو ہی نہیں بلکہ حکومت مخالف جماعتوں کو بھی کوئی دلچپسی نہیںہے،سینٹ کے انتخابات نے جمہوریت کو گھناؤنا بنادیا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ ملکی استحکام اور ترقی کیلئے جمہوریت اور جمہوریت کے زریعے ملک میں عوام کی حکمرانی ناگزیر ہے۔لیکن۔اگر منتخب نمائندوں کی خریدوفروخت کی منڈیاں اسہی طرح لگتی رہیں تو جلد ہی انتخابی عمل اور جمہوریت سے عوام کا اعتماد ختم ہوجائیگا جو کسی بھی غیر جمہوری نظام کی راہ ہموار کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔آفاق احمد سے صوفی بزرگ جناب جمیل الرحمان خانی نے بھی انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ،صوفی جمیل الرحمان خانی صاحب نے ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔