میری گرفتاری الٹی پڑ جائے گی مریم نواز
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے پہلے بھی گرفتار کیا گیا اب بھی انہیں میری گرفتاری الٹی پڑ جائے گی ،مجھے گرفتار کیا گیا تو نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اس تحریک کو لیڈ کریں گے،نیب حکم کا غلام ہے اور اسے مخالفین کو پکڑنے کا حکم دیا گیا ہے،بیانات جانچنے کا اختیار نیب کو کس نے دیا، ہائیکورٹ میں کہا گیا کہ مریم نواز بیانات دے رہی ہیں ان کی ضمانت منسوخ کی جائے، جب تک حکومت گھر نہیں چلی جاتی اور عمران خان منطقی انجام تک نہیں پہنچتے کوئی مجھے ٹرے میں رکھ کر بھی پاسپورٹ یا ٹکٹ دیںتب بھی پاکستان سے باہر نہیں جائوں گی،پاکستان زندہ باد ہے اور رہے گا،میاں جاوید لطیف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ان کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں ،امیدوار کے خانے پر مہر لگتی ہے، چاہے امیدوار کے ناک پر لگے ماتھے پر یا چہرے پر لیکن لگی تو امیدوار پر ہے، امید ہے جب یہ کیس عدالت میں جائے تو یوسف رضا گیلانی جیت جائیں گے۔ جاتی امراء سے اسلام آباد روانگی سے قبل پرویز رشید ، مریم اورنگزیب اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب ایک انتقام کا ادارہ ہے، ہائیکورٹ میں جھوٹ بولا گیا کہ میں تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی، تین ماہ حراست میں رکھا اس میں کتابوں اور دعوتوں کا پوچھا گیا۔لوگوں کو نظر آرہا ہے کہ حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور اس کے کے ہاتھ پائوں پھولے ہوئے ہیں، لوگوں کو بے وقوف نہ بنائیں۔نیب کرپشن پکڑنے کا ادارہ نہیں رہا بلکہ عمران خان کے مخالفین کو ہراساں کرنے کا ادارہ ہے کیونکہ عمران خان میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے، وہ میدان میں مقابلہ کریں، ہائیکورٹ اور نیب کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں۔