170ارب کے نئے ٹیکسز عوام دشمن اقدام ہے، آفاق احمد
شیئر کریں
مہاجر قومی موومنٹ( پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ اس وقت تنظیم نو کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور اس سلسلے جو بھی افراد تنظیم کی نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ایسے تمام افراد کو پارٹی سے بے دخل کیا جائیگا،جب ہم پارٹی کی تنظیم نو کی بات کرتے ہیں تو خوش آئند بات یہ ہے کہ بہت بڑی تعداد میں پڑھے لکھے نوجوان جو مختلف سیاسی جماعتوں اوردیگر شعبہ ہات زندگی سے تعلق رکھتے تھے پارٹی سے جڑے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلے جاری رہیگا۔انہوںنے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سے کہتا آرہاہوںکراچی کو ری بلڈ کرنے کیلئے ہر ڈسٹرکٹ کی سطح اتھارٹی بناسکتے ہیں ری کنسٹرکشن اتھارٹی بناسکتے ہیںاور یہا ں اگر تعمیرات کا کام شروع ہوگا تو ہم نہ صرف لوگوں کو روزگارفراہم کر سکتے ہیںبلکہ باہر سے پیسہ یہا ں مانگاسکتے ہیں جس سے لوگوں کا اعتماد بحال ہوگا ، ہم کوئی تعمیری کام کرنے کو تیار نہیں، اس کراچی کو تیزی کے ساتھ برباد کررہے ہیں ہم جب تک کراچی کو مقامی افراد کے حوالے نہیں کرینگے،باہر سے آنے والا اس جگہ کو سوائے کمانے کے اس جگہ کو تسلیم نہیں کریگا۔