سپریم کورٹ کا انڈسٹریز کو چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۶ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مختلف انڈسٹریز کو چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے مختلف انڈسٹریز پر عائد سپر ٹیکس کالعدم کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلوں پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عظمیٰ نے تمام فریقین کو چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ مختلف انڈسٹریز نے گزشتہ سال بجٹ میں عائد سپر ٹیکس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سال سے دس فیصد سپر ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ وفاقی حکومت اور ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی وصولی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جو منظور کر لی گئی اور چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔