میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شرمین عبید چنائے ہالی وڈ کی نئی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی

شرمین عبید چنائے ہالی وڈ کی نئی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی

ویب ڈیسک
هفته, ۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان شوبز انڈسٹری کیلئے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے ہالی وڈ کی مشہور سیریز ’اسٹار وارز‘ کی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی۔کافی مہینوں سے یہ اطلاعات تھیں کہ مس مارویل کی فلمساز عبید چنائے اسٹار وارز فرنچائز کی نئی فلم کو ڈائریکٹ کریں گی۔اسٹار وارز کے اسکرپٹ رائٹروں ڈیمن لنڈولف اور برٹ گبسن کے جانے کے بعد اسٹار وارز فلم کے پروجیکٹ پر سوالیہ نشان بن گیا تھا۔اب ہالی وڈ فرنچائز کی طرف سے باضابطہ اعلان کے مطابق شرمین عبید چنائے نہ صرف اسٹار وارز کی ایک نئی فلم ڈائریکٹ کریں گی بلکہ وہ 2019 کی فلم ’دی رائز آف اسکائی واکر‘ کے سیکوئیل کو بھی ہدایت کاری دیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں