سندھ اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کااحتجاج،وزیراعلی ہائوس کے باہرمظاہرہ
شیئر کریں
تعلیمی اداروں میں
طالبات کے زیادتیاں
بیٹیوں کی عزتوں اور انکے خون کے چھینٹے سندھ حکومت کے دامن پر ہیں ،اراکین کی خاموشی سرپرستی کااشارہ ہے،حلیم عادل شیخ
وزیراعلی سندھ تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کاازالہ کریں تاکہ وہ بغیررکاوٹ تعلیم حاصل کرسکیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ اپوزیشن کا سندھ کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف بھرپور احتجاج، اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان،اراکین سندھ اسمبلی ، بلاول غفار، سعید احمد اآفریدی، راجا اظہر، رابستان خان، جمال صدیقی، شہزاد قریشی، شاہنواز جدون، عدیل احمد، محمد علی جی جی ، ادیبا حسن سمیت دیگر اراکین بھی شامل تھے۔ سندھ اسمبلی میں قراداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد وزیر اعلی ہائوس کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی کا مظاہرہ. قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے ارکان کی جانب سے اس سلسلے میں وزیراعلی سندھ کو لکھا گیا خط وزیر اعلی ہائوس کی دیوار پر آویزاں کر دیا گیا، کھلے خط میں تعلیمی اداروں میں طالبات کو ہراساں کرنے، ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں، خودکشی(قتل) و دیگر کیسز فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ تفصیل کے مطابق قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران سندھ کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے قراردادجمع کروائی اور ایوان میں اس سنگین صورتحال پر بحث کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا گیا ۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں ہم جوائنٹ اپوزیشن کے اراکین سندھ کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں، ہراسمنٹ ، خودکشی(قتل) و دیگر کیسز پر جمعہ سے سندھ اسمبلی کے معزز ایوان میں بات کرنا چاہ رہے تھے اس سلسلے میں ہم نے ایک قرارداد بھی سندھ اسمبلی میں جمع کروائی ہے لیکن معزز ایوان میں ہمیں بولنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ کیوں کہ سندھ کی بیٹیوں کی عزتوں اور انکے خون کے چھینٹے سندھ حکومت کے دامن پر آرہے ہیں جبکہ وزیر اعلی سندھ اور اس کابینا کے اراکین کی خاموشی ذمہ داران کی سرپرستی کا اشارہ دے رہی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا بحیثیت لیڈر آف ہائوس اور وزیراعلی سندھ یہ مراد علی شاہ کی ذمہ داری میں شامل ہے کہ سندھ کے تعلیمی داروں میں طالبات کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا فوری طور پر ازالہ کریں اور طالبات کو تعلیمی داروں میں مکمل تحفظ فراہم کریں تاکہ ہماری بیٹیاں بغیر کسی رکاوٹ کے تعلیم حاصل کر سکیں۔a