ایمان مزاری،ہادی علی چٹھہ کوگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ جنوری ۲۰۲۶
شیئر کریں
متنازع ٹویٹ کیس میںدونوں وقفہ کے بعد عدالت میں پیش نہ ہوئے
عدالت نے ضمانت منسوخ کردی،دونوں ملزمان کا جرح کا حق ختم کر دیا
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی متنازع ٹویٹ کیس میں ضمانت منسوخ ہوگئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت کی۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ وقفہ کے بعد عدالت میں پیش نہ ہوئے ،عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی۔عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کا جرح کا حق بھی ختم کر دیا،آج 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔


