میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں خاتون کی ہلاکت پر ورثاء کی ہنگامہ آرائی

سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں خاتون کی ہلاکت پر ورثاء کی ہنگامہ آرائی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون کی ہلاکت پر ورثاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی، جس سے عملہ وارڈ چھوڑ کر بھاگ گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر کنٹرول کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن شاہ رسول کالونی کا رہائشی سی ویو پر پاپڑ بیچنے والا عبدالخالق اپنی بیوی کو معدے کی تکلیف کے علاج کے لئے سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا عبدالخالق کے مطابق اسکی ہاں 5دن قبل پہلے بچے کی ولادت بھی ہوئی تھی وہ اپنی بیوی کو بات چیت کرتے ہوئے سول اسپتال لایا تھا اسکے جسم پر کوئی زخم نہیں تھا ڈاکٹروں نے ہمیں باہر بھیجا تھوڑی دیر بعد ہمیں بتایا کہ آپکی بیوی کا دوران علاج انتقال ہوگیا ہم نے جب نعش دیکھی تو آنکھ کے اوپر زخم کا نشان تھا اور ٹانکے لگے ہوئے تھے میری بیوی کے قاتل ڈاکٹر ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ان ڈاکٹروں کے خلاف قتل کا مقد مہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں