میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجھے کچھ نہیں کہنابلاول بھٹو ہمارا چیئرمین ہے، گینگ وارملزم امین بلیدی

مجھے کچھ نہیں کہنابلاول بھٹو ہمارا چیئرمین ہے، گینگ وارملزم امین بلیدی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سٹی کورٹ میںلیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف 8 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت اورملزم عزیر بلوچ و دیگر کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے دلچسپ مکالمہ ہوا۔فاضل عدالت نے عزیر بلوچ سے سوال کیا کہ راکٹ لانچر کیسے پھٹتا ہے، عزیر بلوچ نے کہا کہ راکٹ لانچر چلتا ہے گاڑی یا کسی چیز سے ٹکراتا ہے اور پھٹ جاتا ہے، اور یہ ہم نے فلموں میں دیکھا ہے۔عدالت نے سوال کیا کہ پھٹنے کے بعد اس کے ٹکرے ملتے ہیں، جس پر ملزم عزیر بلوچ نے جواب دیا کہ ہمیں کیا پتہ یہ تو بم ڈسپوزل اسکواڈ کو پتا ہوگا۔عدالت ملزم امین بلیدی سے استفسار کیا کہ پپلز پارٹی کے بارے میں کچھ نہیں کہنا؟ جس پر امین بلیدی نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں کہنا بلاول ہمارا چیئرمین ہے۔عدالت نے عزیر بلوچ سے استفسار کیاکہ آپ پر اقدام قتل اور پولیس دھماکہ خیز مواد کا الزام ہے؟ ، انہوں نے کہاکہ یہ ہم پر جھوٹ الزام لگایا گیا ہے، ہم بے گناہ ہیں۔ عدالت نے عزیربلوچ ،امین بلیدی ،سمیت چار ملزمان کے بیانات قلمبند کرلئے، ملزمان کے بیانات نپیئر، کلاکوٹ تھانوں میں درج تین مقدمات میں کیے گئے۔عدالت نے حتمی دلائل کیلیے سماعت جنوری کے آخری ہفتے کیلیے مقرر کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں