میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی بی اے سکھر نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2024 کے عبوری نتائج جاری کر دیے

آئی بی اے سکھر نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2024 کے عبوری نتائج جاری کر دیے

Author One
اتوار, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی: آئی بی اے سکھر نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2024 کے عبوری نتائج جاری کر دیے ہیں، امیدوار اپنی کارکردگی کے نتائج ایس ٹی ایس کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

زرائع کے مطابق سیبا ٹیسنگ سروس نے آئی بی اے سکھر کے تحت منعقدہ ایم ڈی کیٹ 2024 کے عبوری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ کے چھ شہروں میں ایم ڈی کیٹ 2024 کا ٹیسٹ 8 دسمبر کو منعقد ہوا جس میں 38 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ یہ ٹیسٹ کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بیک وقت لیا گیا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق ایم بی بی ایس کے لیے کم از کم 55 فیصد اور بی ڈی ایس کے لیے 50 فیصد نمبروں کا معیار مقرر کیا گیا ہے، امیدوار اپنی کارکردگی کے نتائج ایس ٹی ایس کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

نتائج پر اعتراضات درج کروانے کا وقت 17 دسمبر 2024 شام پانچ بجے تک ہے-

امیدوار ای امیل کے ذریعے بھی شکایت درج کروا سکتے ہیں جبکہ امیدواروں کا ذاتی ڈیٹا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فراہم کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں