میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان اور مصطفی کمال میں ٹیلی فونک رابطہ، انتخابات پر گفتگو

عمران خان اور مصطفی کمال میں ٹیلی فونک رابطہ، انتخابات پر گفتگو

منتظم
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، ٹیلی فونک رابطے میں جلد ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دونوں رہنمائوں میں ٹیلی فونک رابطے میں ملکی سیاسی صورت حال پر اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ملاقات کا ایجنڈا ترتیب دینے کے لیے پاک سرزمین پارٹی کے مقامی رہنمائوں اور پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ بعدازاں عمران خان نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو آگے لے جانا ہے تو قبل از وقت انتخابات کرانے ہوںگے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں