میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل بینک میں اعلیٰ عہدوں پر من پسند تقرریاں

نیشنل بینک میں اعلیٰ عہدوں پر من پسند تقرریاں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیشنل بینک میںاعلیٰ عہدوں پر من پسند تقرریوں کی لمبی فہرست ، بز نس ٹیکنالوجی سربراہ کی تعیناتی میں قواعدو ضوابط کی دھجیاں اڑاد ی گئیں، خلاف ضابطہ تقرری پر 2کروڑ 80 لاکھ روپے اڑا دیے گئے۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک کی انتظامیہ نے ہیڈ ہنٹر میسرز سدات حیدر کے ذریعے وائس پریزیڈنٹ (ہیڈ آف ٹیکنالوجی بزنس) کے لیے اشتہار جاری کیا، انتظامیہ نے اپریل 2015 میں عمران زید ملک کو 3 سالہ مدت کے لئے 3 لاکھ 60 ہزار روپے تنخواہ اور دیگر مالی مراعات پر تعینات کیا، وائس پریزیڈنٹ کے لئے جاری اشتہار میں واضح طور پر تحریر تھا کہ وائس پریزیڈنٹ (بزنس ٹیکنالوجی سربراہ ) کے عہدے کے لیے امیدوار کا 20 سالہ تجربہ ہونا لازمی ہے ، عمران زیڈ ملک کے پاس صرف 15 سال کا تجربہ تھا ، عمران زیڈ ملک کو مئی 2015سے نومبر 2021 تک 2کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم تنخواہ اور دیگر مالی مراعات کی مد میں ادا کی گئی۔ انتظامیہ نے عمران زیڈ ملک کی تقرری میں موقف اختیار کیا کہ عمران زیڈ ملک کے پاس کم تجربہ تھا لیکن وہ مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے، تجربہ کم ہونے میں نرمی کرنے کی منظوری اس وقت کے صدر نے دی۔ جبکہ نیشنل بینک کے افسران کا کہنا ہے کہ وائس پریزیڈنٹ (بزنس ٹیکنالوجی ہیڈ) کی تقرری میں من پسند شخص کو تعینات کیا گیا اور ان کے ساتھ بہت نرمی کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں