میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت آگ سے نہ کھیلے، جنرل زبیر۔ پاکستان جلد اقدام عالم کی صف اول میں شامل ہوجائیگا، آرمی چیف

بھارت آگ سے نہ کھیلے، جنرل زبیر۔ پاکستان جلد اقدام عالم کی صف اول میں شامل ہوجائیگا، آرمی چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی+ اسلام آباد ( مانیٹرنگ/ بیورو رپورٹ)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے تمام ریاستی اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا اور جوانوں کے حوصلے اور تربیت کے معیار کو سراہا۔اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، ہمیں چیلنجز کے مقابلہ کے لئے لمبا سفر طے کرنا ہے، انشاء اللہ پاکستان جلد اقوام عالم کی صف اول میں شامل ہوگا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اعلیٰ معیار کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں سے غافل نہیں رہ سکتے، ہم نے طویل سفر کے بعد چیلنجز پر قابو پالیا ہے، ہمیں ترقی کے لیے صرف اور صرف پختہ عزم اور بطور قوم متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ دفاع پاکستان کے لیے تمام ریاستی اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا۔ دوسری جانب چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر 1200سے زائد سیزفائر کے نتیجے میں 1000شہری اور 300فوجی جوان شہید ہوئے ہندوستان کو پتا ہونا چاہیے کہ وہ آگ سے کے ساتھ کھیل رہا ہے، بھارت پاکستان سے ذیلی روایتی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، جو کہ کسی بھی وقت بڑی جنگ میں بدل سکتی ہے مسئلہ کشمیر بدستور جوہری جنگ کے خطرات کا پیش خیمہ ہے، لیکن بھارت سے خوشگوار تعلقات کا راستہ صرف کشمیر سے ہوکر گزرتا ہے اس میں کوئی با ئی پاس نہیں، پاکستان مسئلہ کشمیر اور افغان مسائل کا حل چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل زبیر محمود حیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جنوبی ایشیاء میں تذویراتی خدشات اور علاقائی جہتوں سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔جنرل زبیر محمود نے کہا کہ افغانستان کا معاملہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے مابین اہم ہے پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے غیر ریاستی عناصر کے ذریعے جنوبی ایشیا کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا ہے اور افغانستان میں عدم استحکام خطے کے لیے نقصان دہ ہے افغان عدم استحکام کی پاکستان بھاری قیمت چکا رہا ہے افغان سرزمین پر دہشت گردی کے ٹھکانے کلیدی مسائل کا باعث ہیں افغانستان میں کمزور گورننس اور دراڑ زدہ مفاہمتی عمل مسائل کا پیش خیمہ ہے، لیکن پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں پائیدار امن کا خوہاں رہا ہے۔پاکستان مسئلہ کشمیر اور افغان مسائل کا حل چاہتا ہے اور تمام امور پر یکساں پیشرفت چاہتے ہیںچیئرمین جوائنٹ چیفس نے کہا کہ پاکستان تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتاہے پاکستان اپنی ذمے داریوں سے آگاہ مگر دفاع سے غافل نہیں، پاکستان تمام حالات کے تناظر میں کم از کم جوہری صلاحیت برقرار رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں انتہاپسندی بڑھ رہی ہے بھارت سیکولر سے انتہا پسند ہندو ملک بن چکا جب کہ بھارت پاکستان سے ذیلی روایتی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، سرجیکل اسٹرائیک جیسے شوشے اس کی ایک اہم مثال ہے جب کہ بھارت نے 1200سے زائد بار فائر بندی کی خلاف ورزیاں کیں، بھارتی فوج کے ہاتھوں پاکستان کے 1000شہریوں سمیت 300فوجی شہید ہوئے، یہ بھارتی رویہ کسی وقت بھی بڑی جنگ میں بدل سکتا ہے۔ جنرل زبیر محمود نے کہا کہ بھارت ٹی ٹی پی بلوچ علیحدگی پسندوں اور را کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کرا رہا ہے سی پیک کے خلاف بھارتی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے سی پیک کے خلاف 500ملین ڈالرز مختص کررکھے ہیںانہوں نے کہا کہ بھارت میزائل ڈیفنس ٹیکنالوجی جوہری ہتھیاروں اور روایتی ہتھیاروں میں تیزی سے اگے بڑرہا ہے بھارت پاکستان کا پانی روک رہا ہے خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا، تاہم بھارت ایسا کررہا ہے بھارت آگ اور جنوبی ایشیا کے امن سے کھیل رہا ہے۔
آرمی چیف/ جنرل زبیر


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں