میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان کیلئے 10سالہ ترقیاتی پیکیج کا اعلان، آدھے فنڈز وفاق دے گا، وزیراعظم خاقان

بلوچستان کیلئے 10سالہ ترقیاتی پیکیج کا اعلان، آدھے فنڈز وفاق دے گا، وزیراعظم خاقان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کوئٹہ(بیورو/ایجنسیاں)وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو دوسروں صوبوں کے برابر لانے کے لئے 10سالہ پیکج کا اعلان کر دیا اور موجودہ پیکج میں اسکول بجلی گیس اور صاف پانی کی فراہمی شامل ہو گی ملک میں انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے اور موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ مسلم لیگن کے مرکزی رہنماء وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر اور صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی بھی موجود تھے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت چل رہی ہے جو جون 2018میں مدت پوری کرے گی اور دوماہ بعد الیکشن ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ حکمرانی آئین کے مطابق ہوتی ہے اور قانون کی بالا دستی قائم رہنی چاہییوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے لیے 10سالہ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکج میں اسکول گیس بجلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی شامل ہوگیانہوں نے کہا کہ گیس بجلی پانی کی اسکیموں پر کام کیا جائے گا جب کہ گیس کی اسکیموں کے تحت ہر ضلع میں ایل پی جی پلانٹ لگ رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان پیکیج کا آدھا فنڈ وفاق اور آدھا صوبائی حکومت ادا کرے گی اور کوشش ہوگی ،ہر دوسرے ماہ کوئٹہ آ کر اس عمل کا جائزہ لیا جائے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں بے مثال ہیں، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت بلوچستان کی حکومت کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ وہ منگل کو یہاں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اﷲ زہری، وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، آئی جی ایف سی، وزیر داخلہ بلوچستان، چیف سیکریٹری بلوچستان، آئی جی پولیس اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے شہداء کے لئے دعا کی۔ سیکریٹری ہوم بلوچستان نے امن و امان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں شیعہ زائرین کے لئے سیکورٹی اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
وزیر اعظم خاقان


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں