میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹام کروز ایک مرتبہ پھر عشق میں گرفتار ٗ جلد چوتھی شادی کا امکان

ٹام کروز ایک مرتبہ پھر عشق میں گرفتار ٗ جلد چوتھی شادی کا امکان

منتظم
اتوار, ۱۵ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ہالی ووڈ کے 54سالہ خوبرو اداکار ٹام کروز ایک مرتبہ پھر عشق میں گرفتارہوگئے ہیں ٗوہ جلد ہی چوتھی شادی کرینگے غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اس مرتبہ ٹام کروز 29 سالہ اداکارہ ونیسا کیربائی کی زلفوں کے اسیر ہوئے ہیں جو ٹام کروز سے 26 سال چھوٹی ہیں۔رپورٹ ونیسا کیربائی فلم مشن امپاسبل کی نئی آنے والی فلم میں ٹام کروز کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ٹام کروز نے کیربائی کو ٹی وی سیریز ’دی کرائون‘ میں اداکاری کرتا دیکھ کر انہیں اپنی فلم کے چھٹے پارٹ میں شامل کیا۔رپورٹ کے مطابق ٹام کروڑ نے نئی آنے والی مشن امپاسبل فلم کے پروڈیوسر پر ونیسا کو مرکزی کردار دینے کیلئے زور دیا اور انہیں آمادہ بھی کرلیا۔ٹام اور ونیساجب اس فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے تو دیکھنے والوں نے انہیں مکمل اور خوبصورت جوڑی قرار دیا۔ٹام کروز کا ونیسا کے حوالے سے کہناہے کہ وہ ونیسا کیذہانت اور حسن سے بہت زیادہ متاثر ہوئے اور اب وہ انہیں اگلی مسز ٹام کروز بنانا چاہتے ہیں ٗاگر تمام حالات ٹام کروز کے حق میں رہے تو وہ چوتھی مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اس سے قبل انہوں نے 1987ء میں میمی راجرز سے شادی کی تھی جو 1990ء تک چلی، جس کے بعد انہوں نے 1990ء میں ہی نکول کڈمین کے ساتھ شادی کی جو 11سال چلنے کے بعد 2001ء میں اختتام پذیر ہوئی۔ٹام کروز نے تیسری شادی 2006ء میں کیٹی ہومز سے کی تاہم یہ شادی بھی ساڑھے پانچ سال سے زائد نہ چل سکی اور 2012ء میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ٗٹام کروز کے پرستار ان کی شادی کی خبر سے نہ صرف خوش ہیں بلکہ ان کی خواہش ہے کہ یہ شادی برقرار رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں