آئینی ترامیم کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
وزیراعظم نے آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلئے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ اتحادی جماعتوں کے تمام ارکان کو آج پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔اْدھر وزیراعظم آفس میں ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں شہباز شریف نے عشائیہ دیا جس میں ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور دیگر اتحادیوں نے شرکت کی۔وزیراعظم نے ارکان کو آج پارلیمنٹ میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہدایت بھی کی۔