میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی کا 6 اکتوبر کو گورنر ہاؤس سندھ پر دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا 6 اکتوبر کو گورنر ہاؤس سندھ پر دھرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے 6 اکتوبر کو سندھ گورنر ہائوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا سوال ہے کہ رینجرز کے اختیارات کیا ہیں؟ اگراسٹریٹ کرائم ہورہا ہو تو کیا رینجرز اس میں مداخلت کرسکتی ہے؟، بلاول فرماتے ہیں کچے کے ڈاکوئوں کے پاس اسلحہ دہشت گردوں سے آیا، آپ سندھ میں 15 سال سے حکومت میں ہیں ،عوام کو بیوقوف بنانے کا عمل زیادہ دیر تک جاری نہیں رہ سکتا، سندھ میں کچے کے ڈاکو بیٹھے ہیں تو اس کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، صوبے میں کچے اور پکے کے ڈاکوئوں کی سرپرستی حکومت کی طرف سے ہو رہی تھی۔جمعہ کوادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کا منتخب کونسلر علاقہ مکینوں کے ساتھ کنڈا مافیا کے خلاف کام کررہاتھا ان کو شہید کردیا گیا اور 8 روز بعد بھی کونسلر کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ صرف سرجانی میں30 غیر قانونی پی ایم ٹیز کام کر رہی ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جب لوگوں کو انصاف نہیں ملتا تو وہ احتجاج کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دیں ملک میں انتشار نہ پھیلائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں