میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کریگی ،آصف علی زرداری

پیپلزپارٹی جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کریگی ،آصف علی زرداری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کریگی اور نوجوانوں کو شاندار اور باوقار مقام دے گی ،بلاول اپنے نانا شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ اور والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور خوابوں کی تعبیر کا جذبہ ہے ۔انہوں نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا جمہوریت پر پختہ یقین ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کے لئے جدوجہد میں جتنی قربانیاں دی ہیں اس کی دنیا کی سیاسی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔پاکستان میں جمہوریت کا سورج جب بھی طلوع ہوا ہے گڑھی خدا بخش کے قبرستان سے شہیدوں کے خون کی لالی کے ساتھ طلوع ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں