میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 6امریکی سینیٹرز نے خط لکھ دیا

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 6امریکی سینیٹرز نے خط لکھ دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 6امریکی سینیٹرز نے بھارت میں امریکی سفیر کینتھ جسٹر اور پاکستان میں امریکی ناظم الامور پال جونز کو خط لکھ دیا۔ چھ امریکی سینیٹرز الہام عمر، رال ایم گریجلوا، اینڈی لیون، جیمز مک گورن، ٹیڈ لیو، ڈونلڈ بیئر اور ایلن لواینتھل کی جانب سے لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش ظاہر کی گئی ہے ۔خط میں ان سینیٹرز کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں عائد پابندیاں اٹھائی جائیں، صحافیوں کورسائی دی جائے ، غیر قانونی حراست میں قید کشمیریوں کو رہا کیا جائے ۔بھارت میں امریکی سفیر کینتھ جسٹر اور پاکستان میں امریکی ناظم الامور پال جونز کے نام لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، پاک بھارت تناو کم کرانے اور کشمیریوں کو حق رائے دہی دلوانے کے لیے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں