میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر نے بغیر دستخط کیے 13 بلز وزیراعظم آفس کو واپس بھیج دیے

صدر نے بغیر دستخط کیے 13 بلز وزیراعظم آفس کو واپس بھیج دیے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کیے بغیر 13 بلز واپس وزیراعظم آفس کو بھجوادیے ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر نے جو بلز وزیراعظم آفس کو واپس بھجوائے ہیں، اْن میں کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل شامل ہے، یہ بل پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہے۔صدر نے نیشنل اسکلز یونیورسٹی ترمیمی اور امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بل بھی واپس بھجوادیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل بھی وزیراعظم آفس کو واپس بھیج دیے ہیں۔صدر عارف علوی نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل اور نیوز پیپرز، نیو ز ایجنسیز اینڈ بکس رجسٹریشن بل پرائم منسٹر آفس کو واپس بھیجا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر نے جو بلز وزیراعظم آفس کو واپس بھجوائے ہیں، اْن میں ہورائزن یونیورسٹی بل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل، وفاقی اردو یونیورسٹی ترمیمی بل بھی شامل ہیں۔صدر نے این ایف سی انسٹیٹیوٹ ملتان ترمیمی بل، نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل اور قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل بھی واپس بھجوادیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں