مودی کی انتہاپسندی اقدامات،پرانے دوست بھی ساتھ چھوڑنے لگے
شیئر کریں
مودی سرکا ر کے کشمیر پر اقدامات سے اس کے پرانے دوست روس نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، ۔ روس نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کشمیر کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔روسی نائب مندوب دمیتری پولیانسکی نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت نہیں کرے گا، میٹنگ سے پہلے آپس میں بات چیت بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سب سے رابطے بھی جاری ہے ۔یاد رہے اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر سلامتی کونسل کی میٹنگ بلا لی۔ سلامتی کونسل کا اجلاس آج جمعہ کے روز ہوگا، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا۔ خط میں درخواست کی گئی تھی کہ سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلایا جائے ، کشمیر پر 50 سال میں سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس ہوگا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورت حال سے آگاہ کیا تھا،روسی وزیر خارجہ نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔