میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرتضیٰ وہاب نے ڈنڈا اٹھا لیا،ادارہ فراہمی و نکاسی آب میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑکی تیاری

مرتضیٰ وہاب نے ڈنڈا اٹھا لیا،ادارہ فراہمی و نکاسی آب میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑکی تیاری

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :جوہر مجید شاہ)ادارہ فراہمی و نکاسی آب میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ متوقع کئی سالوں سے ایک ہی جگہ پر خدمات دینے والے ارب کھرب پتی افسران و اہلکاروں سمیت کرپٹ راشی و بدنام زمانہ افسران کے خلاف بڑے کریک ڈائون کا فیصلہ، لگ بھگ اپر کلاس ایکزیکٹیو انجینئرز اور اسسٹنٹ کی تعداد لگ بھگ 2سو کے قریب، جبکہ دیگر ملازمیں کی تعداد 5تا 6سو کے قریب ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹاپ لیڈر شپ کی حمایت و ہدایت کی بنا پر ڈنڈا اٹھا لیا، تبدیلیاں جلد متوقع فہرستیں مانگ لی گئیں۔ بددیانت بے ضابطگیوں کے مرتکب افسران و اہلکاروں کو نشانے پر لے لیا گیا۔ ادھر انتہائی باوثوق اندرونی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق میئر کراچی نے ادارہ فراہمی و نکاسی میں بڑی تبدیلیوں کیلے تیاری مکمل کرلی ہے۔نومنتخب میئر کراچی نے افسران و ملازمین کی تعیناتیوں سے متعلق مکمل رپورٹ مانگ لی، جاذب پرکشش سیٹوں پر براجمان افسران و اہلکاروں کا مکمل بیک گراؤنڈ بھی طلب، معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پانی کی یقینی فراہمی کے علاہ غیرقانونی فروخت سمیت پانی مافیا کو بھی لگام ڈالنے کی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ جاتی مافیا ادارے کی کالی بھیڑوں کو بھی شٹ اپ کال سمیت قانونی و محکمہ جاتی سخت کارروائی کا سامنا ہوگا اور مزکورہ کارروائی بلا تخصیص ہوگی، اگر قبلہ درست نہ کیا گیا تو مکمل چارج شیٹ تھما کر قانونی کارروائی ہوگی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میئر کراچی کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھرپور حمایت و تائید حاصل ہے، انھیں ٹاپ لیڈر شپ کی جانب سے بگڑے ہوئے معاملات کو سدھارنے سمیت انکے پس پشت سیاسی و غیر سیاسی افسران و اسٹیٹ ایکٹرز کو بھی شٹ اپ کال کیساتھ تنبیہ بلکہ الجھنے کی صورت میں قانون و میڈیا کے ذریعے بے نقاب کرنے کی واضح ہدایات مل گئی ہیں۔ گرین سگنل ملتے ہی میئر کراچی نے حکمت عملی اور صف بندی شروع کر دی ہے، پہلے مرحلے میں محکمہ جاتی مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی بعد ازاں باہر والی مافیا نشانے پر ہوگی۔ ادھر فیصلے کے بعد محکمے کی کرپٹ و ارب پتی مافیا کے ہوش اڑ گئے اپنے سیاسی سرپرستوں اور اسٹیٹ ایکٹرز کے گرد طواف کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی مچھلیاں نشانے پر ہیں اور نئی پالیسی کے درمیان کسی کو حائل نہیں ہونے دیا جائیگا، انقلابی اقدامات اور فیصلے وقت کی ضرورت قرار دے دیے گئے ایماندار اہل ملازمین نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے مثبت سمت میں پہلا قدم قرار دیا جو کہ محکمے کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں