میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں فٹ پاتھوں کا تصور ختم ہوگیا،عوام سڑک پرچلنے پر مجبور

کراچی میں فٹ پاتھوں کا تصور ختم ہوگیا،عوام سڑک پرچلنے پر مجبور

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کی مارکیٹوں میں فٹ پاتھ کا تصور ختم ہوگیا۔ صدر کی کوئی فٹ پاتھ شہریوں کو چلنے کیلئے میسر نہیں۔ کہیں پتھارا مافیا قبضے کیے ہوئے ہے تو کہیں دکانداروں نے جگہ گھیر لی ہے۔ عوام سڑکوں پر چلنے پر مجبور ہیں۔ کراچی کے علاقے صدر میں شہریوں کے پیدل چلنے کیلئے کوئی فٹ پاتھ خالی نہیں ہے۔ ریگل چوک ہو یا الیکٹرانک مارکیٹ۔ صدر ایمپریس مارکیٹ ہویا بوہری بازار۔ ہر جگہ ٹھیلہ اور پتھارا مافیا کا راج ہے۔ بوہری بازار میں تو پیدل شاپنگ کرنے والوں کیلئے بنایا گیا واکنگ ایریا بھی قابضین نے گھیر لیا ہے۔ لوگ سڑکوں پر پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔صدر میں کہیں تو کچھ فٹ پاتھوں کے آثار نظر آتے ہیں لیکن بیشتر شاہراہوں پر فٹ پاتھ غائب ہوکر مارکیٹوں میں بدل چکی ہیں۔ پتھارے والے کہتے ہیں روزگار کی وجہ سے مجبور ہیں۔کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈی ایم سیز بارہا آپریشنز کرچکے ہیں تاہم کچھ دن صاف رہنے کے بعد مافیاز دوبارہ قابض ہوجاتی ہیں۔ مسئلے کے مستقل حل پر موقف دینے کیلئے چیئرمین اور دیگر حکام دفاتر میں دستیاب نہیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں